گورنر پنجاب

اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہ کریں، گورنر پنجاب

لاہور (عکس آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست نہ کریں۔اپنے ایک بیان میں ا نہوں نے کہا کہ یہ وقت ملک میں کورونا سے بچا کیلئے ملک وقوم کو متحد کر نے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اگر کورونا سے بچا کیلئے تجاویز ہیں تو وہ ضرور دیں، سیاست کیلئے ساری زندگی ہے کورونا کیخلاف اپوزیشن کو مثبت کردار ادا کر نا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں عوام حکومت کے ساتھ ہے، غریبوں کو مفت راشن کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں