عثمان بزدار

اپوزیشن او آئی سی اجلاس کے موقع پر بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی’عثمان بزدار

لاہو ر(نمائندہ عکس) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو موجودہ حالات میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اپوزیشن او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور چیف منسٹر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج پر گفتگو کی گئی، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وطن عزیز کے مسائل کا حل اتحاد و اتفاق میں مضمر ہے۔

پاک دھرتی کی مٹی ہم سب سے بھائی چارے، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا تقاضا کرتی ہے۔ سب کو وطن کا یہ قرض اتارنے کیلئے اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔عثمان بزدار نے کہاکہ سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے۔ اپوزیشن رہنماں نے اس اہم ترین موقع پر بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی۔ اپوزیشن بند گلی میں پھنس چکی ہیں۔ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے بعد بھی روتی رہے گی۔صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن نے وزیراعلی عثمان بزدار کے سیاسی اور ترقیاتی ویژن کو سراہا، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان حقیقی لیڈرہیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں اورساتھ کھڑے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں