سینیٹر فیصل جاوید

اپوزیشن افطار کے بعد بیان دیا کر ے،کم از کم روزے میں توجھوٹ نہ بولیں، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءسینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن والوں کو چاہیےکہ افطار کےبعد بیان دیا کریں،کم از کم روزے میں توجھوٹ نہ بولیں،جھوٹ توویسے بھی نہیں بولناچاہیے لیکن کیا کہیں یہ تو عادت سے مجبور ہیں۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ?اپوزیشن والوں کو چاہیےکہ افطار کےبعد بیان دیا کریں،کم از کم روزے میں توجھوٹ نہ بولیں،جھوٹ توویسے بھی نہیں بولناچاہیےلیکن کیا کہیں یہ تو عادت سے مجبور ہیں۔

غریب کو اس حال میں پہنچانے میں انکے جھوٹ،کرپشن، منی لانڈرنگ بیرون ملک جائیدادوں کا بڑا کردار ہے،اب بھی اپنےجھوٹے دفاع سے باز نہیں آئے توبہ کریں اور عوام کو سچ بتائیں،فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ پاکستان کو عمران خان جیسا دیانتدار لیڈر ملا ہے جو شفافیت پر مکمل یقین رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں