عائشہ عمر

اپنے کام کی وجہ سے عزت اور مقام حاصل کیا ‘عائشہ عمر

لاہور(عکس آن لائن) معروف خوبصورت اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ اپنے کام کی وجہ سے عزت اور مقام حاصل کیا ہے‘ کامیابی کے لئے کسی شارٹ کٹ کا سہارا نہیں لیا۔

ایک انٹرویو کے دوران ادکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ سفارش کے ذریعے آگے آنیوالے لوگوں کی شہرت بھی جعلی ہوتی ہے لیکن جو لوگ محنت سے آگے آئیں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں آج جس مقام پر ہوں یہ سفارش سے نہیں بلکہ محنت سے حاصل کیا ہے۔ عائشہ عمر نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی جاؤں اپنے ملک اور اپنی عزت کا سب سے زیادہ خیال رکھتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں