لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ میںنے اپنے والد سے سات سال کی عمر میں فن گائیگی سیکھنا شروع کی ، میرے والد کہتے تھے کہ تمہاری آواز صوفیانہ کلام والی ہے ۔
ایک انٹر ویو میں صنم ماروی نے کہا کہ میں نے کلاسیکل، غزل اور ٹھومری الگ الگ استادوں سے سیکھی اور ان پر عبور حاصل ہے ۔ صنم ماروی نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حالات بھی دیکھیں کہ میری والدہ ، میرے والد اوربہن بھائیوں میں بڑی ہونے کی وجہ سے ہم بھوکے سو جاتے تھے اور چھوٹے بہن بھائیوں کو کھانا کھلاتے تھے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک مین فنکاروں کو وہ عزت نہیں ملتی جو انہیں ملنی چاہیے کیونکہ ہم یہاں اپنے فنکاروںکوعزت دیں گے تو بیرون ممالک بھی انہیں عزت سے نوازا جائے گا ۔