واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد اپنے بیان میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر افسوس ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن اور میں امریکی فورسز پر حملوں کو برداشت نہیں کریں گے۔لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکا اور امریکی فورسز کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔