اسٹیج اداکارہ نداملک

اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کررہی ہوں ‘اسٹیج اداکارہ نداملک

لاہور (عکس آن لائن) اسٹیج کی معروف اداکارہ نداملک نے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کررہی ہوں‘ کامیابی کیلئے مخالفت بھی برداشت کرنا پڑتی ہے۔ ایک انٹرویو میں ندا ملک نے کہا کہ شوبز میں آنے کامقصد شہر ت کا حصول ہے جس کیلئے ‘اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاکر آگے بڑ ھ رہی ہوں ۔

نداملک نے کہا کہ شوبزمیں آنے والی ہر نئی لڑکی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہت ساری مخالفت بھی برداشت کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں گھبرانے والی نہیں ہوں مجھے جو شہرت اورعزت ملی ہے اس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی رہی ہے میں شوبز میں شارٹ کٹ راستوں سے آگے بڑھنے کی بجائے محنت سے آگے بڑ ھ رہی ہوں۔ ندا ملک نے مزید کہا کہ جو کامیابی حاصل کی ہے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر حاصل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں