حنا الطاف

اپنی زندگی کا ہر فیصلہ فیملی اور دوستوں کے مشورے سے کرتی ہوں، حنا الطاف

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ حنا الطاف نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کا ہر فیصلہ فیملی اور دوستوں کے مشورے سے کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں کہ انہیں اچھے دوستوں اور سپورٹ کرنے والی فیملی سے نوازا گیا .

اور وہ ان حالات میں بھی سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی فیملی اور دوستوں سے اپنی زندگی کی اہم فیصلوں بارے مشورہ لیتی ہیں اور آگاہ کرتی ہیں ۔

اداکارہ نئے ڈرامہ سیریل ’’بندھے ایک ڈرو سے‘‘ میں احسن خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں