لاہور( عکس آن لائن)نامورگلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ مجھے اپنی ثقافت سے بے حد لگاؤ ہے اور میری گائیگی کے انداز میں اس کی جھلک بھی واضح ہوتی ہے ،بیرون ممالک میں کبھی بھی بھیس بدلنے کی کوشش نہیں کی اور ہمیشہ پاکستانیت کا پرچم بلند کیا ہے ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت ایسی نہیں کہ اسے اپناتے ہوئے کوئی عارمحسوس ہو ۔میرا دعویٰ ہے کہ جو بھی غیر ملکی پاکستان کی ثقافت کے رنگ دیکھتا ہے وہ اس کا دیوانہ ہو جاتا ہے اوراس کی کئی مثالیں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جب بھی بیرون ملک گیا ہوں ہمیشہ پاکستان کے سفیر کا کردار نبھایا ہے اور کبھی اپنا بھیس بدلنے کی کوشش نہیں کی ۔
میں پاکستانی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے کیونکہ پاکستان کی وجہ سے ہمیں دنیا میں عزت او ر مقام ملتا ہے ۔