روم(عکس آن لائن)اٹلی کے وزیراعظم جیوسپی کونٹے نے منگل کوپارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے تاہم مجموعی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد ان کی مخلوط حکومت کمزور ہوگئی ہے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینٹ ، ، ایوان بالا میں وزیر اعظم نے156 ووٹوں میں سے 140 ووٹ حاصل کئے جو گزشتہ ہفتے سابق وزیر اعظم متیﺅ رینزی کی پارٹی کے انخلا کے بعد 161 ووٹوں کی مجموعی اکثریت سے کم ہیں۔
