اٹلس ہونڈا

اٹلس ہونڈا نے سی ڈی 70 کی قیمت میں رواں ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا

لاہور(عکس آن لائن )اٹلس ہونڈا پاکستان نے سی ڈی 70 کی قیمت میں رواں ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا، نئی قیمت2400 روپے اضافے سے 81 ہزار 900 روپے ہوگئی۔اٹل ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں جنوری کے مہینے میں دوسری بار اضافہ کیا، اس سے قبل 6 جنوری کو سی ڈی 70 کی قیمت 1600 روپے بڑھائی گئی تھی جبکہ دیگر موٹرسائیکل کی قیمتیں 3 ہزار روپے تک بڑھی تھیں، مجموعی طور پر رواں ماہ موٹر سائیکلوں کے نرخ میں تقریباًساڑھے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔کمپنی کی دوسری مشہور موٹر سائیکل سی بی 150 ایف کی قیمت 3 ہزار 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 900 روپے اور سی بی 125 ایف کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔اٹلس ہونڈا کے مطابق سی ڈی 70 ڈریم موٹر بائیک اب سے 87 ہزار 900 روپے، پرائیڈر ایک لاکھ 13 ہزار 500 اور سی جی 125 ایک لاکھ 31 ہزار 900 روپے میں ملے گی جبکہ سی جی 125 ایس کی قیمت 3 ہزار 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 62 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔کمپنی کے مطابق موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتیں یکم فروری سے نافذ العمل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں