اسلام آباد(عکس آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے چیف سیکرٹری پنجاب کو غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے اور مارکیٹ انٹیلی جنس کے ذریعے غیر قانونی پیٹرول/ ڈیزل اسٹوریجز کی فہرست بھی فراہم کی ہے تاکہ صوبے میں جان بوجھ کر پیٹرول کی قلت سے بچا جا سکے۔
اوگرا نے صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور اسٹوریجز کو چیک کرنے کے لیے اپنی انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔