دریائے ستلج

اوکاڑہ کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 7 افراد جاں بحق

اوکاڑہ(عکس آن لائن)اوکاڑہ کے علاقہ ملحو شیخو کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔اوکاڑہ میں علاقہ ملحو شیخو کے قریب دریائے ستلج میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے فورا بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں جب کہ کشتی میں 30 سے زائد افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اب تک دریا سے 7 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ کشتی ڈوبنے کے مقام پر دیگر افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی آمدورفت کے لیے استعمال کی جاتی ہے تاہم آج سفر کے دوران اچانک حادثہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں