اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)اوکاڑہ پولیس نے بروقت کاروائی کر کے کم عمر11سالہ لڑکے اور9سالہ لڑکی کی شادی رکوادی لڑکے اور لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیا گیا نکاح خواح موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی دیپالپور کواطلاع ملی کہ نواحی گاﺅں چاہ چدھڑاں والا میں کچھ لوگ کم عمر لڑکے اور لڑکی کی شادی کرارہے ہیں محمد یار ولد عبداللہ اپنے11سالہ بیٹے اللہ نواز کی شادی ذوالفقار علی ولد انور کی9سالہ بیٹی مصباح بی بی سے کررہے ہیں جن کا نکاح قاری محمد حسین نے پڑھا یاکم عمر بچوں کے والدین نے شادی کو خفیہ رکھا اور قانون و شریعت کی خلاف ورزی بھی کی ہے رخصتی کے عین موقع پر پولیس پہنچ گئی جس پر پولیس تھانہ سٹی دیپالپور نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کم عمری میں کی جانے والی خفیہ شادی کو رکوادیا
پولیس نے لڑکے کے والد محمدیار اور لڑکی کے والد ذوالفقار علی کو گرفتار کرلیا جب کہ نکاح خواں قاری محمد حسن موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے لڑکے کے والد اور نکاح خواں کے خلاف زیردفعہ 420-498Bت پ اور چائلد میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔