گیمبر اوکاڑہ چھاﺅنی (نمائندہ عکس آن لائن) بابو بھائی جدہ والے اور معروف سماجی شخصیت کاشف حمید باجوہ نے غریب اور مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شامل کرلیا ،عیدی راشن پیکج گھر گھر پہنچا دیا گیا ،عوام کی دعائیں ۔تفصیلات کے مطابق جہاں ایک جانب کورونا وائرس، لاک ڈاﺅن اور بے روزگاری سے غریب اور مستحق افراد پریشان ہیں ،وہیں درد دل رکھنے والے انسان آج بھی انسانیت کی خدمت کے لیے پیش پیش ہیں۔
ایسی ہی مخیر شخصیت بابوبھائی جدہ والے ہیں جنہوں نے گیمبر اوکاڑہ چھاﺅنی کی معروف سماجی شخصیت کاشف حمید باجوہ کے توسط سے علاقہ بھر میں موجود غریب اور مستحق سینکڑوں افراد میں پہلے راشن تقسیم کیا اور اب عید الفطر کی آمد کے پیش نظر متعدد گھرانوں میں عیدی راشن پیکج تقسیم کیا گیاہے ۔
عیدی راشن گھر گھر جا کر باعزت طریقے سے دیا گیا ۔جبکہ یاد رہے اِس سے قبل بابو بھائی جدہ والے کی جانب سے بیرون ممالک سمیت پاکستان کے دیگر شہروں کراچی ،پشاور ،گلگت سمیت مختلف شہروں میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جاتا ہے ۔اہلیانِ علاقہ کی جانب سے بابو بھائی جدہ والے اور معروف سماجی شخصیت کاشف حمید باجوہ کے لیے ڈھیروں دعائیں کی گئیں۔عوام کا کہنا تھا کہ اللہ پاک ایسے مخیر حضرات کو مزید نعمتوں سے نوازے جو مشکل کی گھڑی میں مستحق افراد کو اکیلا نہیں چھوڑتے۔