اعجاز عالم آگسٹین

اوکاڑہ:ایسٹر کا تہوار امید ،محبت ،پیار اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، اعجاز عالم آگسٹین

اوکاڑہ( نمائندہ عکس آن لائن)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین اور ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ ایسٹر کا تہوار امید ،محبت ،پیار اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ایسٹر کا دن انسانوں کو ہر طرح کے استحصال سے بچانے اور عدل و انصاف اورحق و سچائی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو وقف کرنے کا دن ہے ہمیں پاکستان میں امن و سلامتی ،اخوت ،محبت ،بھائی چارہ کی فضا کو پروان چڑھانے کے لئے اپنے ذاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر قومی اور ملی مفاد کے لئے آگے کام کرنا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسٹر کے موقع پر کیتھو لک چرچ میں ایسٹر کا کیک کاٹنے کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ہم نے غصہ ،حسد ،انتقام اور نفرت کے جذبوں کو شکست دینے کا عہد کرنا ہے جبکہ محبت ،پیار اور بھائی چارے کے چلن کو عام کرنے کے لئے کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار تمام انسانوں کے لئے زندگی ،خوشیوں ،محبت اور امید کی کرن بن کر آتا ہے آج ہمیں اپنے شخصی مفادات اور گروہی فائدوں کی بجائے وطن عزیز میں بسنے والے ہر شخص کی بہتری کے لئے کام کرنے کا عہد کرنا ہے اس موقع پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں