اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء کے داخلے 15جنوری سے شروع ہوں گے

اسلام آباد(عکس آن لائن ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء کے پہلے مرحلے کے داخلے 15۔جنوری سے شروع ہوں گے ٗ میٹرک/ ایف اے ٗاے ٹی ٹی سی ٗ سرٹیفیکیٹ کورسسزاور اوپن ٹیک پروگرامز کے داخلہ فارمز 20۔فروری تک جبکہ بی ایس)فیس ٹو فیس(ٗ ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ فارمز 14۔فروری تک وصول کئے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں بی اے/بی ایس/بی ایڈ/ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز شامل ہوں گے اور اِن پروگرامز کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوکر 15۔اپریل تک جاری رہیں گے۔

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق داخلے دو مرحلوں میں کرانے کا آغاز وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر گذشتہ سمسٹر سے کیا گیا تھا ٗ نتیجے میں گذشتہ سمسٹر کے داخلوں کا عمل بروقت مکمل ہوا ٗ طلبہ کو درسی کتب ارسال کرنے سے لیکر ٗ ٹیوٹرز کی تعیناتی ٗ ورکشاپس ٗ امتحانات اور نتائج کے اعلان تک تمام تدریسی امورمنظم ہوچکے ہیں۔ داخلے کے خواہشمندافراد کو نزدیک ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں تحصیل سطح پر “پراسپکٹس سیل پوائنٹس “قائم کئے جائیں گے اور انکی معاونت و رہنمائی کے لئے ملک کے 49۔شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں “انفارمیشن ڈسک/کاؤنٹرز”قائم کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں