اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کی ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن کا عمل جولائی تک مکمل ہوجائے گا

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے معیار تعلیم کو بہتر بنانے ، تدریسی و انتظامی امور میں تیزی اور شفافیت لانے اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر یونیورسٹی کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے اپنی تمام تعلیمی اور انتظامی سرگرمیوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آٹومیشن پر منتقل کررہی ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے یونیورسٹی کی مجموعی نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے یونیورسٹی کے ناظمین سے تجاویز طلب کرنے کے لئے ملک کے چاروں صوبوں ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کا بذات خود جانے کا فیصلہ کیا ہے ،

اس حوالے سے وائس چانسلر نے کذشتہ ہفتے پنجاب کا دورہ کیا۔اِس دورے میں ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز کے ڈائریکٹر ، انعام اﷲ شیخ اور ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اینڈ فالواپ میجر )ر(محمد یونس وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔سرگودھا اور ساہیوال ریجنز میں کمپیوٹر لیبارٹریوں کی افتتاحی تقریبات کے موقع پر فیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کہا کہ یونیورسٹی ڈیجٹلائزیشن کے عمل کو مکمل طور پر کامیاب بنانے اور جن طلبہ کے پاس انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولتیں نہیں ہیں ، انہیں یہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں قائم یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر میں کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کر رہی ہے تاکہ طلبہ کو آن لائن سہولتوں سے استفادہ کرنے میں کوئی رکاﺅٹ باقی نہ رہے۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کے مطابق یونیورسٹی جلد اپنا ٹیلی ویژن چینل قائم کر رہی ہے ۔ چینل کے قیام کی منظوری یونیورسٹی نے پہلے سے حاصل کی ہے۔

ٹیلی ویژن چینل کے قیام سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولتیں نہ ہونے کی صورت میں طلباءتک رسائی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فاصلاتی نظام تعلیم کو زیادہ موثر بنانے اور یونیورسٹی کی کریڈیبلٹی بڑھانے کے لئے یونیورسٹی کے آپریشنل نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی ¾اس لئے انہوں نے اِسے مشن بنا کراِس پراجیکٹ پر مئی 2019ءمیں کام کا آغاز کیا اور توقع ہے کہ ایڈمیشن ¾ امتحانات ¾ ترسیل کتب اور دیگر تدریسی امور میں آٹومیشن اور ‘اسٹیٹ آف دی آرٹ’ٹیکنالوجی کے استعمال کا کام اسی سال جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔آٹو میشن کے پہلے مرحلے میں ٹیوٹرز کی ای۔رجسٹریشن کرائی گئی اور داخلوں کے نظام کو آن لائن کیا گیا ۔طلبہ اور یونیورسٹی کے مابین رابطوں کو مزید فعال بنادیا گیا ہے ¾ تدریسی امور کی اطلاع طلبہ کو بذریعہ ایس ایم ایس دی جاتی ہے اور منعقد ہونے والی ہر تعلیمی سرگرمی کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کی جاتی ہے۔ طلبہ کو کتب اور درسی مواد آن لائن فراہم کرنے کا کام تیز کردیا گیا ہے ¾ ابتدائی مرحلے میں بی ایڈ ، ایم ایڈ ، ایم اے ، ایم ایس سی اور بی ایس پروگراموں کے طلبہ کو یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں