اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے ہوم اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 13مئی تک توسیع کر دی

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظرہوم اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں اپنے طلبہ کی سہولت کے لئے ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اب سمسٹرخزاں2019ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تمام پروگرامز )بی اے ٗ بی ایس ٗ بی ایڈ ٗ پی جی ڈی ٗ ایم اے ٗ ایم ایس سی اور ایم ایڈپروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات اپنی دونوں مشقیں 13مئی تک اپنے ٹیوٹرز کو ارسال کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ 15 اپریل سے 27 اپریل تک بڑھادی گئی تھی۔

مشقیں جمع کرانے کی نئی تاریخ کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن نے گذشتہ روز باقاعدہ طور پر ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا ہے جس میں علاقائی دفاتر کے ناظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ٹیوٹرز سے پنچ شدہ نتائج حاصل کرکے 20 مئی سے قبل شعبہ امتحانات کو ارسال کریں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کے سالانہ کیلنڈر میں مقررہ شیڈول کے مطابق اِن پروگرامز کے نتائج مرتب کئے جاسکیں۔

وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایات پر لاک ڈاؤن کی اس مشکل صورتحال میں بھی یونیورسٹی اپنے طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ٗ سمسٹر بہار 2020ء کے داخلوں کی تاریخ میں بھی 5۔جون تک توسیع کی گئی ہے اور داخلہ فیس کو دو اقساط میں جمع کرانے کی اضافی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں