اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی میں’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن ‘کے موضوع پر عالمی کانفرنس فروری میں ہوگی

اسلام آبا (عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو بامعنی اور سماجی و معاشی مسائل سے وابستہ تحقیق کی جانب راغب کرنے اور تعلیم میں جدید رجحانات کی آگہی کے لئے “ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن”کے موضوع پر2۔روزہ پانچویں عالمی کانفرنس منعقد کرانے کی تیاری شروع کردی ہے ¾ یہ کانفرنس 18اور 19فروع کو منعقد کی جائی گی۔یونیورسٹی نے اِس موضوع پر پہلی چار کانفرنسسز’ تعلیم کے معاشرتی اثرات’کے تھیم کے تحت منعقد کی تھی جبکہ اِس بار یہ کانفرنس “تعلیم میںوابستگی اور معیار ” کے نقطہ نظرسے منعقد کی جارہی ہے جس سے ایک طرف ملک میں معیاری تعلیم کو فروغ ملے گی تو دوسری جانب سسٹینیبل ڈیولپمنٹ گول4کے مقاصد کے حصول کے نئے راستے دریافت ہوں گے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم تعلیم کے معیار میں اضافہ کے لئے تسلسل سے اقدامات کررہے ہیں ¾ یہ کانفرنس بھی اِس سلسلے کی کڑی ہے۔ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ¾ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے مطابق ¾ماہرین تعلیم کا یہ عالمی اجتماع محققین اور پریکٹیشنرز کے لئے تجربات اور مشاہدات کے اشتراک کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگا۔ یہ کانفرنس تعلیم و تحقیق کے معیار میں اضافہ کے لئے پالیسی سازوں ¾ تعلیمی اداروں ¾ صنعت اور مقامی برادری کی باہمی تعاون کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی تجویز کو بڑھانے میں معاون ہوگی۔کانفرنس کے مقاصد میں قومی و عالمی سطح کے محققین اور پریکٹیشنرز کو اپنے کام کے باہمی اشتراک کے لئے اکٹھا کرنا ¾ تعلیم میں وابستگی کے سیکشن کو اجاگر کرنا ¾اسکالرز کی پیش کردہ بہتری کی تجاویز کو لاگوں کرنے کے لئے آگے کا راستہ تلاشنا وغیرہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں