اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی میرٹ بیسڈ تعلیمی پروگرامزکے داخلہ فارم 14فروری تک وصول کرے گی

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میرٹ بیسڈ تعلیمی پروگرامز) پی ایچ ڈی، ایم ایس/ایم فل،ایم ایس سی اور بی ایس ( کے داخلہ فارم 14 فروری تک وصول کرے گی، داخلوں کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی.

کیونکہ 17 فروری سے انٹری ٹیسٹ ترتیب دئیے گئے ہیں۔ اِن تمام پروگرامز کے داخلہ فارم صرف اور صرف آن لائن موڈ کے تحت جمع کئے جاسکتے ہیں۔ آن لائن داخلے کا طریقہ کار ویب سائٹ پر دستیاب پراسپکٹس میں موجود ہے۔

جن امیدواروں کے پاس کمپیوٹر / انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے ¾ ایسے طلبہ کو داخلے کے پراسس میں تعاون فراہم کرنے کے لئے ملک کے 51۔مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں سٹوڈنٹ سپورٹ ڈسک قائم کئے گئے ہیں جہاں پر طلبہ کو بلامعاوضہ کمپیوٹر/انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔

ٹسٹ/انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کی پہلی ¾ دوسری اور تیسری میرٹ لسٹیں بالترتیب 24فروری ¾ 27فروری اور 2۔مارچ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق ایڈمشن ٹیسٹ /انٹرویو زکے پراسس میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معیار اور گائیڈ لائن پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں