اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس کے زیر اہتمام بی ایس ، ایم ایس سی ، ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی) فیس ٹو فیس( پروگراموں کے فائنل امتحانات یکم جولائی سے شروع ہونگے۔ ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کردی گئی ہیں۔شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی خصوصی ہدایت پر فیس ٹو فیس پروگرامز کے امتحانات شعبہ ایگزامینیشن اور متعلقہ شعبوں کے باہمی تعاون سے منعقد کئے جارہے ہیں ممتحن کی ڈیوٹی فیکلٹی ممبرز سرانجام دیں گے۔
معیار میں اضافہ اور نتائج بروقت ڈکلیئرڈ کرنے کے لئے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیس ٹو فیس پروگرامز کی پیپرز مارکنگ کے فرائض بھی فیکلٹی ممبرز ہی انجام دیں گے۔یہ امتحانات یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ہوں گے۔ امتحانی ہال میں طلبہ اور امتحانی عملے کے لئے ماسک پہننے کو لازم قرار دیا گیا ہے ۔امتحانی مراکز میں طلبہ کی سیٹوں کی ترتیب سماجی فاصلے کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔طلبہ رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں جو امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہونگی۔