اسلام آباد(عکس آن لائن ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ء کے بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگراموں کے سمسٹر ٹرمینل امتحانات)ایس ٹی ای( جاری ہیں ،جوابی کاپیاں متعلقہ ٹیوٹر کو 20۔جون 2021ء تک موصول ہوجانی چاہیے ، بصورت دیگر طالب علم کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا جسکی تمام تر ذمہ داری طالب علم پر ہوگی۔یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر رول نمبر سلپ والی آپشن میں سوالنامے)امتحانی پرچے( ، ٹیوٹرز کے ایڈریسز اور ایک بیان حلفی بھی موجود ہے جسے طلبہ نے لازمی پر کرکے جوابی کاپیوں کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔ طلبہ کو حل شدہ امتحانی پرچوں کے ساتھ 3پرتیں لگانے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ و ہ پرچہ جات کو حل کرنے کے بعد اسے اپنے متعلقہ ٹیوٹر کو رجسٹرڈ پوسٹ کردیں اور رسید اپنے پاس سنبھال کررکھیں۔ طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جوابی کاپیاں اپنی لکھائی میں لکھیں اور ہر حل شدہ صفحہ پر اپنا نام اور رولنمبر لازمی درج کریں اور دستخط کریں۔طلبہ کو ہر کورس کوڈ کی جوابی کاپی بھجوانے کے لئے الگ لفافہ استعمال کرنا ہوگا۔جوابی کاپیاں بذریعہ رجسٹری / مستند کورئیر سروس کے ذریعے ہی بھجوائی جائیں ، اس کے علاوہ بھجوائی گئی جوابی کاپیاں قابل قبول نہ ہونگی ، صرف ہاتھ سے لکھے گئے جوابات قابل قبول ہونگے۔