اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی، پوسٹ گریجوئٹ پروگرامز کی ورکشاپس 12 مارچ سے شروع ہونگی

اسلام آباد(عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ءمیں پیش کئے گئے پوسٹ گریجویٹ سطح کے تعلیمی پروگرامز کی ورکشاپس کل )جمعہ12مارچ( سے شروع ہورہی ہیں۔یہ ورکشاپس یونیورسٹی کے لرننگ مینجمنٹ سسٹم آگہی پورٹل کے تحت آن لائن منعقدہونگی یونیورسٹی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق طلبہ کو ایل ایم ایس آگہی پورٹل پر لاگ اِن ہونے کے لیے یوزر نیم اور پاس ورڈ ایس ایم ایس کے ذریعے ارسال کردئیے گئے ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ورکشاپ شیڈول کے مطابق اپنے متعلقہ کورس ورکشاپس میں شرکت کریں اور آن لائن ورکشاپس میں کسی بھی قسم کی مشکل پیش آنے کی صورت میں طلبہ کو قریب ترین علاقائی دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کووڈ وبا سے بچاﺅ کی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز کو ہدایت کی ہے کہ تمام پوسٹ گریجویٹ ورکشاپس آن لائن منعقد کریں۔ اوپن یونیورسٹی نے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لئے متعدد اہم اقدامات کئے ہیں جن میں کتب کی آن لائن فراہمی ، اسائنمنٹس آن لائن جمع کرانے اور ورکشاپس کے انعقاد کا آن لائن نظام متعارف کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں