اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی،چوتھی عالمی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت پر چوتھی عالمی کانفرنس اپریل کے وسط میں منعقد کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ قومی و بین الاقوامی سطح کے ارلی چائیلڈ ہوڈ ڈیولپمنٹ )ای سی ڈی( کے ماہرین، پریکٹیشنرز ، محققین، قانون دان، پالیسی میکرز، ڈونرز اور والدین شرکت کرینگے۔ فیکلٹی آف سائنس کے ڈین ، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد کے مطابق یہ کانفرنس پاکستان الائنس فار ارلی چائیلڈ ہوڈ، روپانی فاﺅنڈیشن اور وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔

سکالرز ولادت سے قبل اور پیدائش کے بعد بچے اور ماں کی عذائیت، بچے کی ابتدائی پرورش اور مستقبل کے تعین پر مقالے پیش کریں گے۔ماہرین تعلیم نئی نسل کی ابتدائی عمر کی صحت مند نشوونما کے مواقعوں پر غور و فکر کریں گے اور بہتر تعلیم و تربیت کے نئے راستے تلاش کریں گے۔ اس سال یہ کانفرنس ‘بدلتی زندگی کے لئے پرورش:ابتدائی بچپن کی نشوونما کی طاقت ‘ کے تھیم کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم کے ویژن کے مطابق یونیورسٹی نے پریکٹیکل اور تخلیقی سوچ کے گریجویٹ پیدا کرنے ، بچوں کے اندر چپھی ہوئی صلاحیتوں کو بیدار کرنے ، سکالرز کو ملکی و غیر ملکی نامور محققین/ ماہرین تعلیم کے تجربات اور مشاہدایت سے سیکھنے اور انہیں تحقیقی کام کی نمائش کرنے کے لئے سیمینارز ، ورکشاپس اور کانفرنسز کے انعقاد پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے ۔فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ارلی چائیلڈ ڈیولپمنٹ)ای سی ڈی( کے موضوع پر اس کانفرنس کا انعقاد اس سلسلے کی کڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں