اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی،علاقائی کیمپسز میں کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کی جارہی ہیں،ڈاکٹر ضیاءالقیوم

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیجٹلائزیشن کے عمل کو مکمل طور پر کامیاب بنانے اور جن طلبہ کے پاس انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولتیں نہیں ہیں ، انہیں یہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں قائم یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر میں کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کر رہی ہے تاکہ طلبہ کو آن لائن سہولتوں سے استفادہ کرنے میں کوئی رکاﺅٹ باقی نہ رہے۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کے مطابق یونیورسٹی کے ٹیلی ویژن چینل کے قیام کے لئے بھی کوششیں تیز کردی گئیں ہیں ، چینل کے قیام کی منظوری یونیورسٹی نے پہلے سے حاصل کر رکھی ہے جو مکمل طور پر نان کمرشل اور ایجوکیشنل ٹی وی چینل ہوگا۔

ٹیلی ویژن چینل کے قیام سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولتیں نہ ہونے کی صورت میں طلباءتک رسائی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ فاصلاتی نظام تعلیم کو زیادہ موثر بنانے اور یونیورسٹی کی کریڈیبلٹی بڑھانے کے لئے یونیورسٹی کے آپریشنل نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی ¾اس لئے انہوں نے اِسے مشن بنا کراِس پراجیکٹ پر مئی 2019ءمیں کام کا آغاز کیا اور توقع ہے کہ ایڈمیشن ¾ امتحانات ¾ ترسیل کتب اور دیگر تدریسی امور میں آٹومیشن اور ‘اسٹیٹ آف دی آرٹ’ٹیکنالوجی کے استعمال کا کام اسی سال جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کے مطابق ٹی وی چینل کے قیام سے ہم یونیورسٹی کی آواز ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک پہنچاسکیں گے جو شرح خواندگی بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں