کراچی (عکس آن لائن)انٹر بینک میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں10پیسے اور قیمت فروخت میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سے160.35روپے سے بڑھ کر160.40روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے گھٹ کر160.45روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید160.20روپے سے بڑھ کر160.30روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے بڑھ کر160.70روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یوروکی قیمت خرید192.30روپے سے بڑھ کر193روپے اور قیمت فروخت194.30روپے سے بڑھ کر194.40روپے ہوگئی جبکہ 1.70روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212.30روپے سے بڑھ کر214روپے اور قیمت فروخت 214روپے سے بڑھ کر215.50روپے پر جا پہنچی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر