کراچی (عکس آن لائن)اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر20پیسے کم ہوگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160.20روپے اورقیمت فروخت160.25روپے مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے160.30روپے سے گھٹ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے گھٹ کر160.40روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید192روپے اور قیمت فروخت194روپے برقرار رہی جب کہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید213روپے سے گھٹ کر212.50روپے اور قیمت فروخت215روپے سے گھٹ کر214.50روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر