کراچی (عکس آن لائن) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو امریکی ڈالر اور یورو کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیاجب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث انٹر بینک میں کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید158.90روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت158.95روپے سے بڑھ کر159.20روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید190.50روپے سے بڑھ کر191روپے ہوگئی اور قیمت فروخت192.50روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید217.50روپے سے بڑھ کر218.50روپے اور قیمت فروخت219.50روپے سے بڑھ کر220روپے ہوگئی۔
