روپے

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی معمولی تنزلی

کراچی(عکس آن لائن) انٹربینک میں ڈالر کی معمولی پیش قدمی کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں 70 پیسے کمی ہو گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں کمی سے ڈالر کا ریٹ 299 روپے پر آ گیا۔

مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورت حال کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر محدود پیمانے پر کمی و بیشی کا شکار رہی اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 13پیسے کی کمی سے 285.27روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

بعد ازاں درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ اور غیریقینی معاشی صورتحال کے سبب ڈالر کی دوبارہ پیشقدمی شروع ہوئی جس سے ایک موقع پر ڈالر 35پیسے بڑھ کر 285.75روپے کی سطح پربھی آگئی تھی مگر کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 22پیسے کے اضافے سے 285.62روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

دریں اثنا اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یک دم 70پیسے کی کمی سے 299روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں