اوپن مارکیٹوں

اوپن مارکیٹوں میں پرچون سطح پر سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہو سکا ،خریداروںکے استحصال کا سلسلہ نہ رک سکا

لاہور( عکس آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹوں میں پرچون سطح پر کسی جگہ بھی سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہو سکا اور دکانداروںنے من مانے نرخ وصول کر کے خریداروںکے استحصال کا سلسلہ جاری رکھا،مختلف مقامات پر خریداروں اور دکانداروں میں توں تکرار بھی دیکھی گئی جبکہ دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہر بازار میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور عملہ تعینات کیا جائے۔ سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت22 روپے فی کلو مقرر کی گئی تام دکانداروں نے 30روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ،پیاز درجہ اول 55روپے کی بجائے 60سے65روپے،ٹماٹردرجہ اول 90روپے کی بجائے 115سے120، روپے،لہسن دیسی 145روپے کی بجائے 180روپے،

لہسن چائنہ 345 روپے کی بجائے 420روپے،لہسن ہرنائی 265کی بجائے290سے300،ادرک چائنہ195 روپے کی بجائے 230 سے240روپے ،کھیرا فارمی 42روپے کی بجائے50روپے،بینگن52روپے کی بجائے 60روپے،میتھی 47کی بجائے 50سے 55،بند گو بھی65روپے کی بجائے75سے80روپے،پھول گوبھی 47کی بجاتے 55سے 60،شملہ مرچ 96روپے کی بجائے115سے 120روپے،بھنڈی 124روپے کی بجائے 160سے 170روپے،سبز مرچ اول 114روپے کی بجائے 130روپے،گھیا توری93روپے کی بجائے 110،گھیا کدو55روپے کی بجائے 65سے 70،لیموں دیسی 450روپے کی بجائے 640سے650روپے ،لیموں چائنہ270روپے کی بجائے 340روپے،اروی 104روپے کی بجائے 130سے140،ٹینڈے دیسی 150کی بجائے 180،گاجرچائنہ57روپے کی بجائے 65روپے،

پالک فارمی 30کی بجائے 40 اورکریلا 62روپے کی بجائے 80روپے فی کلو تک فروخت کیا جاتا رہا۔پھلوں میں سیب ایک کلو کالا کولو پہاڑی درجہ اول کی سرکاری نرخنامے میں قیمت 250روپے مقرر کی گئی لیکن دکانداروں نے 320سے330روپے تک فروخت جاری رکھی،سیب کالا کولوپہاڑی درجہ دوم 150روپے کی بجائے180روپے، سفید اول 140روپے کی بجائے180روپے،سیب گالا کولو میدانی اول140روپے کی بجائے160،ایک درجن کیلا درجہ اول140روپے کی بجائے 180سے190روپے،کیلا دوئم درجن 88 روپے کی بجائے 120روپے،مسمی درجن اول 190روپے کی بجائے 260روپے،کیلا درجن سپیشل180روپے کی بجائے 260سے280روپے، کینو اول درجن 245روپے کی بجائے 320روپے،امرود 86روپے ،اسٹابری اول 185روپے کی بجائے 220روپے،کھجور ایرانی275روپے ،کھجور اصیل 205روپے کی بجائے 230روپے،خربوزہ اول 95روپے کی بجائے 120 روپے اور ایک کلو تربوز 68 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں