لاہور(عکس آن لائن) شہر کی اوپن مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامہ صرف دکھاوے کیلئے آویزاں رہا ، دکانداروں نے سبزیوں اور پھلوں کی مرضی کے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ، حکومت کے زیر انتظام بازاروں میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت ہوئے تاہم خریداروں کی جانب سے اشیاء کے معیار کی شکایات دیکھنے میں آئیں۔
سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت45 روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم مختلف اوپن مارکیٹوں میں دکاندار 65سے70 روپے کلو فروخت کرتے رہے، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم40کی بجائے55سے60، آلو کچاچھلکا نیا درجہ سوم35کی بجائے40سے50،پیاز درجہ اول205کی بجائے270سے280،پیاز درجہ دوم190کی بجائے220سے230، پیاز درجہ سوم175کی بجائے190،ٹما ٹر درجہ اول95کی بجائے120سے130، ٹماٹر درجہ دوم85کی بجائے100، ٹماٹر درجہ سوم75کی بجائے80،لہسن دیسی510کی بجائے570سے580،
لہسن چائنہ525کی بجائے580سے600،ادرک تھائی لینڈ455کی بجائے490سے500،ادرک انڈونیشیائ340کی بجائے370سے380،کھیرا فارمی50کی بجائے55سے60،میتھی90کی بجائے130سے140،بینگن95کی بجائے120،بند گوبھی125کی بجائے150،پھول گوبھی105کی بجائے130سے140،شملہ مرچ230کی بجائے250سے260،بھنڈی215کی بجائے150سے260،
شلجم55کی بجائے70،اروی165کی بجائے180،مٹری140کی بجائے160،کریلا330کی بجائے360سے370،سبز مرچ درجہ اول210کی بجائے250، سبز مرچ درجہ دوم135کی بجائے160،لیموں چائنہ70،مونگرے215کی بجائے230سے240،پالک دیسی58،ٹینڈیاں فارمی95کی بجائے120،مولی 22کی بجائے25،گھیا کدو125کی بجائے140،پالک فارمی50،گاجر چائنہ110کی بجائے130،
گاجر دیسی50کی بجائے60سے65جبکہ پیٹھا 21کی بجائے25سے30روپے کلو فروخت ہوا ۔ پھلوںمیںسیب گاچہ درجہ اول195کی بجائے240سے250،سیب گاچہ درجہ دوم125کی بجائے170سے180،سیب گاچہ درجہ سوم90کی بجائے120،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول305کی بجائے400،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم170کی بجائے240سے250، سیب کالا کو لو پہاڑ ی درجہ سوم110کی بجائے170سے180،
سیب کالا کولو میدانی درجہ اول150کی بجائے200، سیب کالا کولو میدانی درجہ دوم90کی بجائے150،سیب ایرانی 255کی بجائے300،سیب سفید درجہ اول165کی بجائے210سے220، سیب سفید درجہ دوم90کی بجائے130سے140، سیب سفید درجہ سوم58کی بجائے80سے90،کیلا درجہ اول درجن155کی بجائے220سے230،کیلا درجہ دوم درجن105کی بجائے160سے170، کیلا درجہ سوم درجن75کی بجائے90سے100،امرود درجہ اول125کی بجائے150،
امرود درجہ دوم68کی بجائے80سے90،انار بدانہ650کی بجائے750،انار دانے دار415کی بجائے530سے550،انارقندھاری310کی بجائے370سے380،بیر100روپے، مسمی درجہ اول درجن110کی بجائے150سے160،مسمی درجہ دوم درجن65کی بجائے90سے100،کنو درجہ اول درجن200کی بجائے280سے300،کنو درجہ دوم درجن85کی بجائے160سے180،
اسڑابری درجہ اول460کی بجائے600،اسٹرابری درجہ دوم260کی بجائے340سے350جبکہ کھجور ایرانی485کی بجائے540سے550روپے کلو فروخت ہوئی ۔