لاہور( عکس آن لائن) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھاکہ
میں ایک دن کامیاب اداکار بنوں گا، اوپر والے نے انسان کی تقدیر میں جو لکھا ہوتا ہے اسے وہی ملتا ہے۔
ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ خدا کی ذات نے مجھے بارہ مرتبہ حج کی سعاد ت کا موقع دیا.
اور اسے میں اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوش قسمتی سمجھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں عاجزی پسند ہوں.
اور ایسے لوگ میرے بہت قریب ہوتے ہیں ۔ خدا نے تکبر اور غرور کو نا پسند فرمایا ہے اس لئے ہمیں اس سے بچنا چاہیے ۔
افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اپنی زندگی سے بیحد مطمئن ہوں اور دل میں ایسی کوئی بھی خواہش نہیں.
جسے پورا کرنے کیلئے مزید تگ و دو کرنا پڑے ۔