گڈزٹرانسپورٹرز

اوورلو ڈ نگ کا خا تمہ موٹر وے پولیس کی تر جیح کیو ں نہیں ہے ؟’گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور( عکس آن لائن)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آ خر مو ٹر وے پو لیس کی اوورلو ڈ نگ خا تمہ تر جیح کیو ں نہیں ہے؟ ، ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے کیلئے حکومتی اداروں میں کہیں سنجیدگی نظر نہیں آ رہی ،اوور لو ڈ ٹرالے سڑکیں تباہ کررہے ہیں اور آ ئے روز حاد ثے معمو ل بن چکے ہیں۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومتی اداروں کی کارکردگی صر ف کاغذوں تک محدود ہو کررہ گئی ہے ،نہ عدالتی حکم کواہمیت دی جارہی ہے نہ انسا نی ہمدردی اور فر ض شنا سی کہیں نظر آ رہی ہے انہو ں نے کہا کہ حکومتی ادارو ںکی غفلت لا پرواہی اورملی بھگت سے سڑکو ں پر اوور لوڈ ٹر ک نہ صر ف حادثا ت کا سبب بن کر قیمتی جا نیں ضا ئع کرنے کا سبب بن رہے ہیں بلکہ قومی شاہراہو ں کو بھی نا قا بل تلا فی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ٹرانسپور ٹر زاوور لو ڈ نگ کے خا تمے کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ قانون نا فذ کرنے والے ادارے مخصو ص ما فیا کے ہا تھو ں یر غما ل بنے ہو ئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں