اسلام آباد (عکس آن لائن)اولمپیئن جیو لین تھرور ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میرا ری ہیب مکمل ہو چکا ہے، میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، اولمپکس نزدیک ہیں اس کے لیے محنت کر رہا ہوں۔
اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے ساؤتھ افریقا روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم نے کہا کہ میں ساؤتھ افریقا میں پانچ ہفتے کی ٹریننگ کروں گا۔
ارشد ندیم نے کہا کہ میرے گھٹنے کی انجری تھی اور میں نے سرجری کرائی، میں نے دو ماہ پاکستان میں ٹریننگ کی میرے لیے مزید دعا کریں۔
ارشد ندیم نے کہا ہے کہ سپورٹ کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں، سلمان اقبال نے بہت اچھی کوچنگ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان اور عید کی خوشیاں سب کو مبارک ہوں۔