انگور

انگور اور بلیو بیری پھل صحت کیلئے مفید ہے، تحقیقی رپورٹ

اوکاڑہ (عکس آن لائن)بلیو بیری ایسا پھل ہے جو صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتا ہے، تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ اس پھل سے جگر کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق بلیو بیریز میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس عمر بڑھنے کے ساتھ جگر کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرتے ہیں

انگور بالخصوص سرخ اور جامنی انگوروں میں ایسے متعدد نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو جگر کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں، تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ انگور یا اس کے جوس سے جگر کا ورم کم ہوتا ہے، خلیات کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام ہوتی ہے جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹ لیول بڑھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں