انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم کی مدد کو بارش آ گئی

لاہور (عکس آن لائن ) انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کے خطرے سے دوچار پاکستانی ٹیم کی مدد کو بارش آ گئی ہے اور میچ کے پانچویں بارش کے باعث اب تک کھیل شروع نہیں ہو سکا۔
پاکستان نے دوسری اننگز شروع کی تو اوپنرز نے 49رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس موقع پر شان مسعود ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ سکور 88 تک پہنچا تو دوسرے اوپنر عابد علی کی اننگز بھی 42 کے انفرادی اسکور پر تمام کو پہنچی۔
جب میچ کے چوتھے دن کا کھیل اختتام کو پہنچا تو پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے اور اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 210 رنز درکار تھے۔
میچ میں بارش پاکستان کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے اور اب تک آج کے دن کا متعدد اوورز کا کھیل ضائع ہو چکا ہے لہٰذا پاکستان کو میچ بچانے کے لیے محض 50-60 اوورز کی بیٹنگ کرنا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں