لندن (عکس آن لائن) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخی کامیابی کے بعد انگلش کرکٹرز کباب کھانے پہنچ گئے۔انگلینڈ کے کرکٹرز نے ڈریسنگ روم میں گھنٹوں فتح کا جشن اپنے روایتی انداز میں منایا، ڈریسنگ روم میں فتح کے جشن کے بعد انگلش کرکٹرز ناٹنگھم کی معروف کباب شاپ پر پہنچ گئے۔
انگلش کرکٹرز کی کباب شاپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جو روٹ نے ساتھی کرکٹرز کے لئے کباب آرڈر کیے۔خیال رہے کہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے ا?خری روز محض 50 اوورز میں 299 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔