لندن (عکس آن لائن) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کےلئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ سریز19مارچ سے شروع ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم آئندہ سال مارچ میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی،
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 سے 23 مارچ تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ 27 سے 31 مارچ تک آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم دو ٹور میچز بھی کھیلے گی۔