اظہر علی

انگلینڈ، نیوزی لینڈ میں کامیابی نمبرون پوزیشن کی جانب اہم قدم ہوگا، اظہر علی

کراچی (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے آئی سی سی رینکنگ میں دوبارہ ورلڈنمبرون کواپنی منزل بنالیا۔انہوں نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی مدت بڑھانے کی مصباح الحق کی تجویز کی بھی حمایت کی ہے۔قومی ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے حصول کو اپنا ہدف قرار دیا ہے۔

مصباح الحق کی زیر قیادت اظہر علی 2016کی اس پاکستان ٹیم میں شامل تھے جنہوں نے پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔ویڈیو کانفرنس میں اظہرعلی نے دوبارہ نمبر ون رینکنگ کو اپنی منزل قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ خود کو ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ثابت کرنے کیلئے ہمیں ہوم اوراوے سیریز غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کرناہوگا،خصوصاً انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں ذہنی اور فزیکل حالت مضبوط ثابت کرنا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ،نیوزی لینڈ میں کامیابی نمبرون پوزیشن کی جانب اہم قدم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں