اسٹوارٹ براڈ

انگلش فاسٹ بالر اسٹوارٹ براڈ پہلے ٹیسٹ سے اخراج پر مایوس اور ناراض

ساوتھمپٹن(عکس آن لائن) انگلش فاسٹ بالر اسٹوارٹ براڈ ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے اخراج پر

مایوس ہی نہیں ناراض بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز کا فیصلہ سمجھنا مشکل ہے لہٰذا وہ اپنے مستقبل کے

حوالے سے نیشنل سلیکٹر ایڈ اسمتھ سے وضاحت طلب کریں گے۔انگلینڈ کی جانب سے وکٹوں کے اعتبار سے

دوسرے نمبر پر موجود اسٹوارٹ براڈ کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر کوئی جذباتی شخص نہیں لیکن انہیں گزشتہ

کچھ دن کافی سخت محسوس ہوئے اور وہ بہت مایوس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں