اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس معاملے پر آئی ایم ایف کو اپنا نقطہ نظر سمجھایا ہے۔وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں۔وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ کم آمدن والے طبقے کو مہنگائی سے بچایا جائے۔انہوںنے کہاکہ وزیر ِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کم آمدن والے طبقے کو ہر حال میں ریلیف دیا جائے۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ٹیکس استثنیٰ کے مسئلے پر بھی آئی ایم ایف کو تجاویز دی ہیں۔وزیرِ مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر