انڈس موٹر

انڈس موٹر کمپنی کاششماہی مالیاتی نتائج کا اعلان

لاہور(عکس آن لائن)انڈس موٹر کمپنی نے 31دسمبر 2023کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔ کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 88.6فیصد اضافہ سے 4.96ارب روپے رہا جو کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کا بعد از ٹیکس منافع 2.63ارب روپے رہا تھا۔

کمپنی کی خالص فروخت آمدن 41.4فیصد اضافہ سے 50.91ارب روپے رہی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 86.83ارب روپے رہی تھی۔انڈس موٹرز کا مجموعی مارکیٹ شیئر18فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کمپنی کی مجموعی فروخت بشمول سی کے ڈی اور سی بی یو 61فیصد کمی سے 7324یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 18ہزار672یونٹس رہی تھی۔

گاڑیوں کی پیداوار 66 فیصد کمی سے 6391 یونٹس تک محدود رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 18ہزار 562یونٹس رہی تھی۔ پیداوار میں کمی کی بنیادی وجوہات میں صارفین کی جانب سے طلب میں کمی اور پرزہ جات فراہم کرنے والوں کی استعداد کی رکاوٹیں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں