جوہانسبرگ(عکس آن لائن)جنوبی افریقا میں جاری آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میں میں سکاٹ لینڈ کو7وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان انڈر19ٹیم نے76رنز کا ہدف 11.4اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے38اورروہیل نذیرنے27رنز کی اننگز کھیلی ۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کی ٹیم23.5اوورز میں75رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
سکاٹ لینڈ کے9 بلے باز ڈبل فیگر اننگز بھی نہ کھیل سکے اور4کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ طاہر حسین نے3اور عباس آفریدی نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کے محمد وسیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 22جنوری کو زمبابوے کیخلاف کھیلے گی۔اتوار کو پوچیف سٹروم کے نارتھ ویسٹ یونیورسٹی اسپورٹس ویلج گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔ قومی انڈر19کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرز کی عمدہ باولنگ کی بدولت، پوری ٹیم 24ویں اوور میں صرف 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بالر محمد وسیم جونیئر نے 7.5اوورز میں 12 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر طاہر حسین نے 3 اور عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اسکاٹ لینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے محض 2 بلے باز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے،
سکاٹ لینڈ کے9 بلے باز ڈبل فیگر اننگز بھی نہ کھیل سکے اور4کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے عزیر شاہ20اور تومس 17رنز بنا کر نمایاں رہے۔کستان کی جانب سے محمد وسیم نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ طاہر حسین نے3اور عباس آفریدی نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن ہوا ،حیدر علی4 اورمحمد شہزادصفر پر آؤٹ ہوگئے۔نئے آنے والے بلے باز روحیل نذیر اور عرفان خان نے چوتھی وکٹ کیلئے47رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا سکور51رنز تک پہنچا دیا۔کپتان روحیل نذیر27رنز بنا کر پویلین لوٹے۔پاکستان انڈر19ٹیم نے76رنز کا ہدف 11.4اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے38 اور قاسم اکرم5رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کے محمد وسیم کو میچ میں5وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 22جنوری کو زمبابوے کیخلاف کھیلے گی۔