لاہور(عکس آن لائن) پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ نے انٹر سٹی، بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ اور چرچ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز سے مشروط اجازت دی گئی ہے، انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چل سکے گی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسیحی برادری کی عبادت گاہیں بھی اتوار کے روز کھولی جا سکیں گی، چرچ ہر اتوار صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیےکھلے رہیں گے اور چرچ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہو گا۔
پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تندور، بیکری اور آٹا چکی ہفتہ بھر صبح 2 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ گروسری، جنرل اسٹور،کریانہ اسٹور اور سبزی منڈی بھی انہی اوقت میں کھلی رکھی جائیں گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گوشت کی دکانیں اور ورکشاپس بھی صبح 9 سے شام5 بجے تک کھلے رہیں گی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ سخت کاروائی کرے گی۔