ڈالر

انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے بڑھ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی (عکس آن لائن) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو امریکی ڈالرکی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے بڑھ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سے160.15روپے سے بڑھ کر160.20روپے اور قیمت فروخت160.20روپے سے بڑھ کر160.25روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید160.20روپے سے گھٹ کر160.10روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے160.60روپے سے گھٹ کر160.40روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید192روپے سے بڑھ کر192.50روپے اور قیمت فروخت193.80روپے سے بڑھ کر194روپے ہوگئی جبکہ1.50روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212روپے سے گھٹ کر210.50روپے اور قیمت فروخت 214روپے سے گھٹ کر212.50روپے پرآگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں