ڈالر

انٹر بینک میں پیر کوامریکی ڈالر کی قدر میں5پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کا اضافہ ہوگیا

کراچی ( عکس آن لائن)انٹر بینک میں پیر کوامریکی ڈالر کی قدر میں5پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کا اضافہ ہوگیا جب کہ یورو کی قدر بھی ایک روپے بڑھ گئی تاہم برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160.20روپے سے بڑھ کر160.25روپے اورقیمت فروخت160.25روپے سے بڑھ کر160.45روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے160روپے سے بڑھ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.30روپے سے بڑھ کر160.40روپے ہوگئی۔دیگرکرنسیوں میں یورو کی قدر میں1روپے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید191.50روپے سے بڑھ کر192.50روپے اور قیمت فروخت193.50روپے سے بڑھ کر194.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212.50روپے سے گھٹ کر211روپے اورقیمت فروخت214.50روپے سے گھٹ کر213روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں