پاکستانی روپے

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر10پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے سستا ہوگیا

کراچی (عکس آن لائن) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر10پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے سستا ہوگیا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے153.45روپے سے گھٹ کر153.35روپے اور قیمت فروخت153.55روپے سے گھٹ کر153.45روپے ہو گئی .

جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے153.70روپے سے گھٹ کر153.50روپے اور قیمت فروخت154روپے سے گھٹ کر153.90روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید25پیسے کی کمی سے185روپے سے گھٹ کر 184.75روپے اور قیمت فروخت187روپے سے گھٹ کر186.75روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈکی قیمت خرید213.50روپے سے گھٹ کر212.50روپے اور قیمت فروخت215.50روپے سے گھٹ کر214.50روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں