کراچی(عکس آن لائن)انٹر بینک میں ر وپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.60روپے سے بڑھ کر156.80روپے اور قیمت فروخت156.80روپے سے بڑھ کر156.90روپے پر جا پہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید157روپے سے کم ہو کر156.90روپے اور قیمت فروخت157.30روپے سے کم ہو کر157.20روپے ہو گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید186.50روپے سے کم ہو کر186روپے ہو گئی جبکہ1.20روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید218.20روپے سے کم ہوکر217روپے اور قیمت فروخت220.20روپے سے گھٹ کر219روپے ہو گئی۔