کراچی (عکس آن لائن)انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں32پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.62روپے سے کم ہو کر160.32روپے اور قیمت فروخت160.69روپے سے کم ہو کر160.37روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 160.40روپے سے اور قیمت فروخت160.70روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید193روپے اور قیمت فروخت195روپے جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 212.50روپے اور قیمت فروخٹ214.50روپے پر مستحکم دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر